• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات: دوسرے مرحلے کی تاریخ تبدیل


الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تاریخ تبدیل کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ اب 31 مارچ کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اس سے قبل صوبے میں بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ 27 مار چ کو ہونی تھی۔

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخاب کے لیے شیڈول کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 14 تا 18 فروری تک جمع ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 سے 23 فروری تک ہوگی، کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلوں پر فیصلے یکم مارچ تک ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں امیدواروں کو انتخابی نشانات 4 مارچ کو جاری کیے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 3 مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 3 مارچ کو ہی آویزاں کی جائے گی جبکہ پولنگ 31 مارچ کو ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید