معروف پاکستانی یوٹیوبر، روسٹر و اداکار ارسلان نصیر نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری شادی پر مضحکہ خیز تبصرہ کیا ہے۔
ارسلان نصیر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو مزاحیہ انداز میں ان کی تیسری شادی کی مبارکباد دی ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ ملک کی 85 فیصد نوجوان نسل کی شادی تو دور، کبھی یو نیورسٹی میں اتناجی پی اے بھی نصیب نہیں ہوا جتنی عامر بھائی کی شادیاں ہوگئی ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’سر، بہت مبارک ہو، اللہ آپکو خوش رکھے‘۔
خیال رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔
49 سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔