• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک و اسرائیلی انٹیلی جنس کی کارروائی، بزنس ٹائیکون کو قتل کرنے کا ایرانی منصوبہ ناکام

کراچی (نیوز ڈیسک) ترکی اور اسرائیل کی انٹیلی جنس نے استنبول میں ایک ترک اسرائیلی بزنس ٹائیکون کو قتل کرنے کا ایرانی منصوبہ ناکام بنایا ہے۔ بزنس ٹائیکون کو ایران کے سائنسدان محسن فخری زادہ کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے نشانہ بنایا جانا تھا جن کو سنہ 2020میں تہران میں قتل کیا گیا تھا اور ایران کا خیال ہے کہ قتل کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ تھا۔ عرب نیوز کے مطابق استنبول میں ایک ایرانی نژاد شہری کی سربراہی میں کام کرنے والے گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے سی این سی ایڈوانس ٹیکنالوجیز کے 75 سالہ مالک یائر گیلر کو نشانہ بنانے کے لیے کئی ماہ تک ان کا تعاقب کیا۔ ترک نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی ٹی نے بتایا ہے کہ نو افراد پر مشتمل گروہ نے یائر گیلر کا کئی ماہ تک تعاقب کیا اور اس دوران بزنس ٹائیکون کی روزمرہ سرگرمیوں کی تصاویر، کام کی جگہ اور گھر کی نگرانی کی۔

دنیا بھر سے سے مزید