• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین بحران کے سفارتی حل کیلئے امیدیں ختم نہیں ہوئیں، امریکہ،برطانیہ

لندن(آئی این پی) امریکی صدر جو بائیڈن اور برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں روس اور یوکرین کے درمیان تنازعے سے متعلق گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے کہا کہ یوکرین کے بحران کے سفارتی حل کے لیے تمام امیدیں ختم نہیں ہوئی ہیں لیکن خبردار کیا ہے کہ صورتحال بدستور نازک ہے۔انہوں نے اتفاق کیا کہ روسی فوجی کارروائی کے بارے میں انتباہات کے باوجود ایک سفارتی معاہدہ اب بھی ممکن ہے۔ برطانیہ میں وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم جانسن نے کہا کہ سفارتکاری کے لیے روس کے پاس اب بھی ایک راستہ باقی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین میں مزید مداخلت روس کے لیے ایک طویل بحران کا باعث بنے گی، جس میں روس اور دنیا دونوں کے لیے نقصان ہو گا۔

یورپ سے سے مزید