اسلام آباد(آئی این پی)حکومتی نمائندہ آپ سے ملنا چاہتا ہے، اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے ڈاکٹر ڈیوڈ لارس کو خط لکھ دیا۔اٹارنی جنرل نے خط لندن ہائی کمیشن کے ذریعے لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ آگاہ کیا جائے پاکستان کے ڈاکٹر کب آپ سے مل کر میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیں، ڈاکٹرز کی آپ سے ملاقات 22فروری سے 13مارچ 2022کے دوران شیڈول کی جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کی تاریخ سے 4 روز قبل آگاہ کیا جائے، کارروائی نواز شریف اور شہباز شریف نے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی انڈر ٹیکنگ کی روشنی میں کی جارہی، پاکستان کے نامزد کردہ ڈاکٹر آپ سے ملکر نواز شریف کی صحت سے متعلق تصدیق کرنا چاہتے ہیں۔