صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر کشمالہ امجد سرجیکل آنکولوجی میں دوسری فیلوشپ کا امتحان پاس کرنے والی ملک کی پہلی خاتون ڈاکٹر بن گئیں۔
ڈاکٹر کشمالہ امجد نے آغا خان یونیورسٹی اسپتال کراچی سے جنرل سرجری کی تعلیم مکمل کی۔
کشمالہ نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال سے سرجیکل آنکولوجی میں دوسری فیلوشپ کا امتحان پاس کیا اور ملک کی پہلی خاتون سرجیکل انکولوجی ڈاکٹر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
پاکستان میں پہلی سرجیکل آنکولوجی ڈاکٹر بننے پر کشمالہ امجد کے گھر والے بھی خوشی سے نہال ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کشمالہ نے ان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
ڈاکٹر کشمالہ امجد نے ٹرینگ کے دوران سرجیکل انکالوجی میں تھائی رائیڈ سرجری خوراک کی نالی معدہ ،آنتوں، لبلبہ، پتہ، جگر اور گردے کے کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا۔
ڈاکٹر کشمالہ مستقبل میں اسی شعبہ میں مزید آگے بڑھنے کی خواہش مند ہیں۔