• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد امریکی خاتون کا بڑا کارنامہ

پاکستانی نژاد امریکی شہری سائرہ ملک کو عالمی اثاثہ جات کے انتظامی ادارے ’نوین‘ کی چیف انویسٹمنٹ آفیسر (سی آئی او) مقرر کردیا گیا ہے۔

سائرہ ملک کی لنکڈ ان پروفائل کے مطابق وہ ’نوین‘ کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر اور فرم کی عالمی سرمایہ کاری کمیٹی کے رہنما کے طور پر مارکیٹ اور سرمایہ کاری پر نظر رکھتی ہیں۔

سائرہ کلائنٹ کے اثاثہ جات کی تقسیم کے حوالے سے مختلف آئیڈیاز دیتی ہیں اور فکسڈ انکم، رئیل اسٹیٹ، نجی مارکیٹوں، قدرتی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے فرم کے سب سے سینئر سرمایہ کاروں کو اکٹھا کرتی ہیں۔

سائرہ گلوبل انویسٹمنٹ کمیٹی (جی آئی سی) کی بھی قیادت کرتی ہیں، جو ’نوین‘ کے سب سے سینئر سرمایہ کاروں کو اکٹھا کرتی ہے تاکہ ادارہ کلائنٹس کے لیے بہترین سوچ اور قابل عمل پورٹ فولیو مختص کرنے کے آئیڈیاز فراہم کرے۔

یہی نہیں بلکہ سائرہ ’نوین‘ کی ’ایکویٹیز انویسٹمنٹ کونسل‘ کی بھی سربراہ ہیں اور کئی اہم حکمت عملیوں کے لیے پورٹ فولیو مینیجر بھی ہیں۔

سائرہ نوین کے ہفتہ وار میگزین میں آرٹیکلز بھی لکھتی ہیں اور باقاعدگی سے مالیاتی نیوز نیٹ ورکس جیسے سی این بی یس، بلومبرگ ٹی وی اور فاکس بزنس پر اپنا تجزیہ بھی پیش کرتی ہیں۔

سائرہ کو یو ایس فنانس میں بیرن کی ٹاپ 100 بااثر خواتین میں شامل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

نوین میں تعیناتی سے قبل سائرہ جے پی مورگن اسیٹ مینجمنٹ میں پورٹ فولیو مینیجر اور ایکویٹی ریسرچ اینالسٹ تھیں۔

انہوں نے کیلیفورنیا کی  پولی ٹیکنک اسٹیٹ یونیورسٹی سے معاشیات میں بی ایس، یونیورسٹی آف وسکونسن سے فنانس میں ایم ایس بھی کر رکھا ہے۔

سائرہ ملک کے مطابق اُن کے والدین پاکستان سے امریکہ ہجرت کر گئے تھے، انہوں نے اسٹاکٹن، کیلیفورنیا میں پرورش پائی، اور لنکن ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔

سائرہ کے مطابق ایک ہائی اسکول کے سینئر کے طور پر، مجھے ایک کیرئیر کونسلر نے یونیورسٹی چھوڑ کر کمیونٹی کالج جانے کا مشورہ دیا تھا۔

سائرہ کا بتانا ہے کہ  گریجویشن کے بعد وال اسٹریٹ کی ہر فرم نے نوکری دینے سے نکار کردیا تھا، پھر میں نے فنانس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، اور اب بالآخر ایک بڑی فرم میں اہم عہدے پر فائض ہوں۔

خاص رپورٹ سے مزید