• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بپی لہری نے مجھ سے صحتیابی کے بعد ’بمبئی سے آیا میرا دوست‘ سنانے کا وعدہ کیا تھا، ڈاکٹر

بالی ووڈ کے معروف گلوکار آنجہانی بپی لہری کی موت سے قبل ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ عظیم گلوکار نے ان سے کہا تھا کہ وہ صحتیاب ہونے کے بعد ان کے لیے اپنا مشہور گیت ’بمبئی سے آیا میرا دوست‘ گائیں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر دیپک نمجوشی نے کہا کہ بپی لہری اکثر انھیں گیت اور ماضی کے واقعات سنایا کرتے تھے۔

یاد رہے کہ بپی لہری کا منگل کو ممبئی کے اسپتال میں 69 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔

وہ ایک ماہ تک اسپتال میں زیر علاج رہے اور انھیں پندرہ فروری کو ڈسچارج کیا گیا تھا، تاہم اسی روز انکی طبیعت دوبارہ خراب ہوئی اور انھیں دوبارہ اسپتال لایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ایک انٹرویو میں ڈاکٹر دیپک نمجوشی نے مزید کہا کہ بپی لہری نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ علاج کے بعد مجھے میری پسند کا گانا  بمبئی سے آیا میرا دوست سنائیں گے۔ 

واضح رہے کہ موسیقار و گلوکار بپی لہری بھارت میں ڈسکو پاپ موسیقی متعارف کرانے کے حوالے سے جانے جاتے تھے اور 1970 اور 1980 کے عشروں کے دوران ان کی گائیکی کے اس انداز کو بھارت سمیت س دنیا بھر میں کافی سراہا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید