• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سیاست کی مرکزیت نواز شریف، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان کے سوال کہ گیلپ سروے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال ”لندن میں بیٹھے نواز شریف کی صوبوں میں بڑھتی مقبولیت کی وجہ کیا ہے کے جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کی مرکزیت نواز شریف ہیں،مقبولیت میں اضافہ ہوا.

وزیراعظم کی مقبولیت میں کمی کی وجہ ان کے اپنے بیانات ہیں اب تو وزیراعظم پرفارم نہ کرنے کا اعتراف بھی کررہے ہیں،تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ 2018ء میں نواز شریف کی مقبولیت کا گراف 53فیصد تھا اگر کسی سروے کی بنیاد پر ہم یہ فیصلہ کردیں کہ الیکشن میں کامیابی میاں نواز شریف کو ملے گی تو پھر 2018ء میں نواز شریف جن کی مقبولیت کا گراف 53فیصد اور عمران خان کا 50 فیصد تھا پھر تو الیکشن نواز شریف کو جیتنے چاہئے تھے.

 ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں اور بالکل ایسا ہوگا کہ عمران خان کی اپروول ووٹنگ ریٹنگ میں کمی آئی ہوگی کیونکہ جب کوئی حکومت میں آجاتا ہے تو پھر اس سے بہت سارے تحفظات بھی پیدا ہوجاتے ہیں ۔

خیبر پختونخواہ کی مثال موجود ہے جہاں پی ٹی آئی کو اس طرح کامیابی نہیں ملی جس طرح ماضی میں ملا کرتی تھی۔

اہم خبریں سے مزید