• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمبرج یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ایک بالکل نئی ٹیکنالوجی کے تحت کپڑے کو ڈسپلے اسکرین اور ٹچ سینسر میں تبدیل کیا ہے۔ اس انوکھے کام میں اسمارٹ ٹیکسٹائل میں سینسر بُنے گئے ہیں اور ان میں فائبر ایل ای ڈی لگائی گئی ہیں، جس کے ذریعے پورے کپڑے کو ایک طرح کے ٹچ ڈسپلے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پہلا کپڑا ہے، جس میں کئی طرح کے خواص موجود ہیں۔

اس میں فائبر پر مشتمل ایل ای ڈی روشنیاں لگائی گئی ہیں ،اس کے علاوہ دیگر پرزہ جات بھی فائبر سے ہی کاڑھے گئے ہیں جن میں ٹچ اور درجۂ حرارت نوٹ کرنے والے سینسر کے ساتھ ساتھ اینٹینا اور بایو سینسر بھی شامل ہیں۔ توانائی محفوظ کرنے کا نظام بھی ریشے کی صورت میں ڈھالا گیا ہے۔ تکمیل کے بعد اب کپڑے پر مختلف تصاویر اور رنگ نمودار ہوتے ہیں۔ 

اس میں ٹچ اسکرین کی سہولت بھی موجود ہے اور یہ درجۂ حرارت بدلنے اور لوگوں کے چلنے سے بجلی بناتا رہتا ہے۔ فائبر میں ہونے کے وجہ سے انہیں اپنی مرضی سے کسی بھی کپڑے یا سویٹرمیں ڈھالا جاسکتا ہے اور لچک دار ہونے کی بنا پر یہ کھنچنے سے خراب نہیں ہوتا۔ اس لیے ڈسپلے اسکرین والا کپڑا طویل عرصے تک کارآمد رہتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ انٹرنیٹ آف تھنگس کی بہترین مثال ہے۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
ٹیکنالوجی سے مزید