• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آواز سنے بغیر گفتگو سمجھنے والا اسمارٹ کیمرا

جدت سے بھر پور اس دور میں ماہرین حیران کن چیزیں تیار کررہے ہیں ،اس سلسلے میں کورنیل یو نیورسٹی کے سائنس دانوں نے ویڈیو کیمرے پر مبنی ایک سسٹم تیار کیا ہے جو مکمل طور پر ہینڈ زفری ہے۔ اس کا نام ’’اسپی چن رکھا گیا ہے جو در حقیقت ایک انفرا ریڈ کیمرا ہے۔ اس کیمرے کو گلے میں باآسانی پہنا جاسکتا ہے۔ 

یہ سینے کے اوپری حصے پر رہتے ہوئے ٹھوڑی اور اس کے نیچے کے عضلات کی حرکات کو نوٹ کرتا رہتا ہے۔ اب بولنے والا خواہ سرگوشی کرے یا پھر صرف ہونٹ ہلائے تب بھی وہ اسے محسوس کرلیتا ہے۔ ٹھوڑی اور گلے کی حرکات کو پہلے ایک سافٹ ویئر دیکھتا ہے اور الگورتھم بتاتا ہے کہ خاموشی سے کیا الفاظ بولے گئے ہیں۔ 

اس کے بعد یہ ہدایات وہاں بھیجی جاسکتی ہیں جہاں اس کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم اس سسٹم پر بولنے والے کو کچھ تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ پہلے مرحلے میں اسے 20 افراد پرآزمایا گیا۔ ان میں سے دس افراد کو انگریزی میں گنتی یا سادہ الفاظ بولنے کو کہا گیا۔ بقیہ دس افراد کو چینی زبان میں 44 سادہ الفاظ کہنے کا کہا گیا۔ کچھ تربیت کے بعد کیمرا انگریزی کے 90 فی صد اور چینی زبان کے 91 فی صد الفاظ بہت اچھی طرح پہچاننے لگ گیا۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
ٹیکنالوجی سے مزید