• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی یورپ میں کشتیوں اور دیگر آلات کی فراہمی میں مشکلات، انسانی سگلرز نے چین کو استعمال کرنا شروع کردیا

ر اچڈیل(ہارون مرزا)شمالی یورپ میں کشتیوں ‘ سمندری انجنوں اور دیگر متعلقہ آلات کی فراہمی میں مشکلات کے بعد اسمگلرز نے غیر قانونی تارکین وطن کو چینل پار کرانے کیلئے چین کو بھی استعمال کرنا شروع کر دیا ۔ جرائم پیشہ گینگ دنیا کے مختلف ممالک کو لپیٹ میں لینے کیلئے مختلف ذرائع استعمال کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ہوم آفس کی امیگریشن انفورسمنٹ ایجنسی کے ڈیوڈ فیئرکلو نے کہاشمالی یورپ میں سخت کشتیوں، سمندری انجنوں اور آلات کی فراہمی بہت مشکل ہو گئی ہے، ہم نے مشرقی یورپ میں درآمد کرنے سے پہلے ان کے چین میں خریدے جانے کے ثبوت بھی دیکھے ہیں، وہ خود کشتیاں اسمگل کر رہے ہیں، گزشتہ 12 مہینوں میں جہازوں کے سائز (حجم) میں بھی اضافہ دیکھا ہے، جسے منظم جرائم کے گروہ ہر کراسنگ کو زیادہ سے زیادہ کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں، اب ہم ایک کشتی میں 20 سے 25 تارکین وطن دیکھتے ہیں جو 12 سے 18 ماہ پہلے یہ تعداد 15 تھی، شنید ہے کہ لوگوں کو اسمگلر تارکین وطن کو خبردار کر رہے ہیں کہ وہ برطانیہ کے نئے کریک ڈاؤن سے پہلے عبور کریں جس سے قیمتیں سے پانچ ہزار پائونڈ تک بڑھنے کی بھی توقع ہے، یہ سمجھا جاتا ہے کہ اسمگلرز کو ایسی کارروائی کرنے پر مجبور کیا گیا ہے کیونکہ مین لینڈ یورپ میں حکام نے کشتیوں کو قانونی طور پر محفوظ بنانا مشکل بنا دیا ہے، مسٹر فیئرکلو نے مزید کہاہم نے بڑے جہاز بنانے کی کوششیں بھی دیکھی ہیں کیونکہ جرائم کے گروہ ان میں ترمیم کرتے ہیں ،فرانس کے شمالی کیمپوں کے ساتھ منظم جرائم کے گروہوں کی طرف سے جو پیغام دیا جا رہا ہے وہ یہ ہے کہ آپ کو نئے بل سے پہلے اب برطانیہ میں داخل ہونا پڑے گا،یہ وہ چیز ہے جسے وہ خود مارکیٹنگ کیلئے استعمال کر رہے ہیں، اس سے مانگ میں اضافہ اور ان کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، گزشتہ سہ ماہی کی مدت میں اسمگلرز نے 2ہزار جبکہ مستقبل قریب میں پانچ ہزار تک ریٹ مقرر کیے جانیکی توقعات ہیں، یہ استحصال کا حصہ ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ مہاجرین کو زیادہ رقم ادا کرنے کی ترغیب دینے والے گروہ کتنے بے ایمان ہیں۔ نیشنلٹی اینڈ بارڈر بل جو اس وقت پارلیمنٹ کے سامنے ہے، پناہ کے دعوئوں کیلئے ایک جڑواں ٹریک سسٹم متعارف کرائے گا اور لوگوں کی اسمگلنگ کیلئےسخت سزاؤں کی ایک وسیع رینج متعارف کرائے گا،مسٹر فیئرکلو نے کہا کہ ایک موجودہ تحقیقات ایک ایسے گروپ کی جانچ کر رہی ہے جس پر 27کراسنگ کے پیچھے ہونے کا شبہ ہے اور ساتھ ہی ساتھ دیگر تارکین وطن جو ہوائی جہاز اور آئرلینڈ کے ساتھ کامن ٹریول ایریا کے ذریعے پہنچ رہے ہیں، ہوم آفس کے وزیر ٹام پرسگلو نے اس ہفتے ایسیکس میں پورفلیٹ بندرگاہ پر لوگوں کی اسمگلنگ اور دیگر اقسام کی سمگلنگ کے خلاف بارڈر فورس کی چیکنگ دیکھی، اکتوبر 2019میں، 39ویتنامی تارکین وطن ڈاکس کے ذریعے برطانیہ میں سمگل کیے جانے کے بعد ایچ جی وی کے فریج میں رکھے ہوئے ٹریلر میں مردہ پائے گئے، مسٹر پرسگلو نے کہانئے بل کیساتھ ہمارے پاس ان کراسنگ کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم انسانی زندگی کو محفوظ رکھیں جو انسانی اسمگلرز خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔ 

یورپ سے سے مزید