بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کے ہمشکل لڑکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر بالی ووڈ شخصیات سمیت دیگر معروف شخصیات کے ہمشکل افراد کی تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر ان کے مداح دنگ رہ جاتے ہیں۔
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ہوں یا وزیراعظم عمران خان، سلمان خان ہوں یا ایشوریا رائے، ان سمیت متعدد اداکاروں کے ہم شکل افراد کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔
اب حال ہی میں سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر نورا فتیحی کے ہمشکل لڑکے کے چرچے شروع ہوگئے ہیں۔
انسٹا گرام پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کم عُمر نوجوان لڑکے کی شکل بالکل نورا فتیحی جیسی لگ رہی ہے۔
نورا فتیحی اور نوجوان لڑکے کی مشابہت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔