• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے یوکرین پر حملے کی تصویری جھلکیاں

روس نے یوکرین پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا، فضائی حملے کیے اور زمینی فوج کو سرحد پار لڑائی کا حکم دیا جس میں یوکرین کے حکام کے مطابق درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ اُنہوں نے جمعرات کو یوکرین میں 74 زمینی فوجی بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے، جن میں 11 ایروڈوم بھی شامل ہیں۔

ہفتوں کی شدید سفارت کاری روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو روکنے میں ناکام رہی، جس نے یوکرین کی سرحدوں پر ایک لاکھ سے زیادہ فوجیوں کو جمع کیا جس کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ میں یہ سب سے بڑی فوجی تشکیل تھی۔

روس کے فضائی حملوں نے ملک بھر میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جب زمینی فوجیں داخل ہوئیں، جس سے بہت سے یوکرینی باشندے اپنے گھروں سے بھاگنے پر مجبور ہوئے۔ پہلی بمباری کی آواز یوکرین کے دارالحکومت کیف اور کئی دوسرے شہروں میں سنی گئی۔

کیف نے اطلاع دی ہے کہ روس اور بیلاروس کی سرحدوں پر فوجیں اتر رہی ہیں جو شمال اور مشرق سے پھیلی ہوئی ہیں اور جنوب مغرب میں بحیرہ اسود اور جنوب مشرق میں بحیرہ ازوف سے ساحلوں پر اتر رہی ہیں۔

روسی افواج نے یوکرین پر کس طرح حملہ کیا؟ آئیے ان چند تصویری جھلکیوں میں دیکھتے ہیں۔

روس نے یوکرین پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا
روس نے یوکرین پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا
پہلی بمباری کی آواز یوکرین کے دارالحکومت کیف میں سنی گئی
پہلی بمباری کی آواز یوکرین کے دارالحکومت کیف میں سنی گئی
روس کے فضائی حملوں نے ملک بھر میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا
روس کے فضائی حملوں نے ملک بھر میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا 
روس کا یوکرین پر فضائی حملہ
روس کا یوکرین پر فضائی حملہ


خاص رپورٹ سے مزید