لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف کرینگے، تحریک انصاف کے کئی لوگ نواز شریف کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاسی صورتحال میں سیاسی جماعتوں میں رابطے ہوتے ہیں، فون اور اشارے آنے بند ہو گئے ہیں۔