• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادھوری ڈکشٹ کی زندگی میں شہرت سے کیا تبدیلی آئی؟

مادھوری ڈکشٹ، فائل فوٹو
مادھوری ڈکشٹ، فائل فوٹو  

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے ہمیشہ کوشش کی شہرت ان کی زندگی پر کم سے کم اثر انداز ہو۔

مادھوری ڈکشٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے فیملی  نے اسٹار بننے کے بعد بھی کبھی مختلف برتاؤ نہیں کیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’وہ خوش قسمت ہیں کہ حقیقی زندگی میں انہیں شہرت کی وجہ سے کبھی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی کو ہمیشہ الگ رکھتی ہیں‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ’جب میں فلموں میں کام کر رہی تھی تب بھی امّی ڈانٹتی تھیں جب کمرہ بکھرا ہوا ہوتا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ’اُنکی پرورش اسی طرح ہوئی اور وہ ایسی ہی ہیں‘۔ 

مادھوری نے مزید بتایا کہ ’اب جب وہ گھر جاتی ہیں تو پروفیشنل لائف اسٹوڈیو میں ہی چھوڑ کر جاتی ہیں، گھر پر اُنہیں صرف اپنے شوہر اور بچوں کو دیکھنا ہوتا ہے وہ بالکل ایک مختلف زندگی ہے‘۔ 

اُنہوں نے کہا کہ’وہ شہرت کو ایک پیشہ کے طور پر دیکھتی ہیں، جب وہ کیمرے کے سامنے جاتی ہیں تو وہ جانتی ہیں کہ وہ کیا کر رہی ہیں‘۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ’وہ ایک اسکرپٹ پڑھتی ہیں اور وہ ایک کردار ادا کر رہی ہیں، وہ کیمرے کے لیے ایک کردار بنتی ہیں، لیکن جب گھر واپس جاکر وہ ایک عام انسان ہیں‘۔

اداکار نے بتایا کہ’یہ سب اُنکی پرورش کا حصّہ ہے‘۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ویب سیریز ’دی فیم گیم‘میں اپنا ویب ڈیبیو کیا ہے۔ 

یہ ویب سیریز ہدایتکار سری راؤ کی تخلیق ہے جو کہ 25 فروری سے نیٹ فلکس پر نشر ہونا شروع ہوئی ہے۔ اس میں اداکار سنجے کپور، مناو کول، مسکان جعفری اور لکشویر سرن بھی اداکاری کرتے نظر آرہے ہیں۔

مادھوری ڈکشٹ نے اس ویب سیریز میں بھارتی اداکارہ انامیکا کھنّہ کا کردار ادا کیا ہے جوکہ اپنی زندگی میں شہرت کے منفی اثرات کا سامنا کرتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید