• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دوسرے وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ کی تیاریوں کا آغاز

پاکستان ویل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن کی چیئر پرسن رخسانہ راجپوت ڈی جی پی ایس بی آصف زمان کو شرٹ پیش کر رہی ہیں
پاکستان ویل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن کی چیئر پرسن رخسانہ راجپوت ڈی جی پی ایس بی آصف زمان کو شرٹ پیش کر رہی ہیں

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل نے دوسرے ایشیا کپ کی میزبانی کے حصول کے بعد تیاریوں کا آغاز کردیا ہے تمام سات ممالک جو ایشیا کپ میں شرکت کررہے ہیں بشمول بھارت شرکت کی تصدیق بذریعہ انٹرنیشل کونسل آف وہیل چیئر کرکٹ کے ذریعے کردی ہے۔ پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کی چیئرپرسن رخسانہ راجپوت جو کہ ایشیا کپ کی انتظامی کمیٹی کی بھی سربراہ ہیں۔ 

ان کے مطابق تیاریوں کا آغاز بڑے جوش و خروش سے کیا جارہا ہے پہلی مرتبہ سات بین الاقوامی ٹیموں کا پاکستان آنا خوش آئند ہے پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے کامیاب انعقاد کے سلسلے میں جلد اسپانسرز حکومتی اداروں اسپورٹس بورڈز وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے رابطوں کا آغاز کررہا ہے تاکہ میزبان شہروں کا انتخاب عمل میں آیا پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے یادگار اور کامیاب انعقاد کےلئے پرامید ہے۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید