• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ پاکستان کی تیاری کیلئے پی ایس ایل کو غور سے دیکھا، آسٹریلوی بیٹر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کی تیاری کے لیے پی ایس ایل کو غور سے دیکھا۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مارنس کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان کی پچز پر بال دیر سے اسپن ہوتا تھا، بیٹنگ کے لیے پاکستان کی پچز سازگار تھیں۔

مارنس لبوشین نے کہا کہ محمد یوسف کی بیٹنگ ویڈیوز بہت زیادہ دیکھی ہیں۔

انہوں نے پاکستانی فاسٹ بولرز کے بارے میں کہا کہ حسن علی اور شاہین آفریدی کے خلاف حکمتِ عملی بنانی پڑے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہورہا ہے۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید