• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ برطانیہ اور پیوٹن کی ملاقات کے دوران کیا دلچسپ واقعہ پیش آیا؟

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

ملکہ الزبتھ دوئم کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ 2003 میں ہونے والی ملاقات کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ جوکہ ہر طرح سے غیر جانبدار رہنے کے لیے شہرت رکھتی ہیں، اُنہوں نے روسی صدر پیوٹن پر کتّے کے بھونکنے پر  طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا تھا۔

سابق ہوم سیکرٹری، ڈیوڈ بلنکٹ نے 2003 کا ایک واقعہ بیان کیا کہ جب پیوٹن نے برطانیہ کا دورہ کیا تھا۔

مسٹر بلنکٹ نے بتایا کہ ’2003 میں صرف ایک بار جب وہ ولادیمیر پیوٹن سے ملے تو وہ ایک سرکاری دورے پر آئے تھے اور اُن کا اس وقت کا پالتو کتّا پیوٹن کو دیکھ کر بہت زور سے بھونکا‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’اُنہوں نے اس بات پر ملکہ سے معافی مانگی جو پیوٹن کے اس سرکاری دورے کی میزبانی کر رہی تھیں‘۔

مسٹر بلنکٹ نے بتایا کہ’ اُن کے معافی مانگنے پر ملکہ برطانیہ نے پیوٹن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کتّوں میں ایک دلچسپ قسم کی حس ہوتی ہے، ہے نا؟‘

بین الاقوامی خبریں سے مزید