واشنگٹن(نیوز ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ چین بھی تائیوان پر حملہ کر دے گا اور انہیں لگتا ہے کہ یہ جلدی ہوگا۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران پوچھے جانے پر کہ حملہ جلدی کیونکر ہوگا، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کیونکہ وہ (چین) دیکھ رہا ہے کہ امریکی پالیسیاں احمقانہ ہیں، امریکی رہنما نااہل ہیں، یقیناً چین حملہ کرنے جا رہا ہے، یہ ان کا وقت ہے۔دوسری جانب چین نے یوکرین پر روس کے حملے کی مبہم حمایت کی ہے جس نے تائیوان پر ممکنہ حملے کے خدشات کو مزید تقویت دی ہے، جس طرح روس مخصوص یوکرینی خطوں کیلئے لڑرہا ہے، اسی طرح چین بھی بیجنگ پر اپنی خودمختاری کا دعویٰ کرتا ہے۔