• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شین وارن کیخلاف کھیلنا ہمیشہ باعث فخر تھا: شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے شین وارن کے خلاف کھیلنا ہمیشہ باعث فخر تھا۔

شین وارن کی اچانک موت پر شدید دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کرکٹ کا کھیل کھوگیا ہے جسے میں لیگ اسپن بولنگ کی یونیورسٹی سمجھتا تھا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی شین وارن کی باؤلنگ سے متاثر تھا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میری دلی تعزیت شین وارن کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن 4 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لیں، شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید