کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ، زیارت، چمن ،لورالائی،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ ، ژوب، بار کھان ، موسیٰ خیل اورپشین میں اتوار کو آندھی،گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت10،گوادر 18،قلات 5، تربت17،سبی15 اور،نوکنڈی میں15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج پیرکو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورشمالی اضلاع میں مطلع ابر آلود ر ہنے کے ساتھ کوئٹہ،زیارت،چمن، لورالائی،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ ، ژوب، بار کھان ، موسی خیل اورپشین میں آندھی /گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔