اسلام آباد (حنیف خالد) شوگر انڈسٹری نے قومی ضرورت سے پانچ لاکھ ٹن زیادہ چینی بنا لی ہے‘ 31مارچ تک پاکستان کی چینی کی قومی پیداوار 72لاکھ ٹن سے 75لاکھ ٹن ہو جائیگی۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے وفاقی حکومت کے ایک اجلاس میں یہ اہم انکشاف کیا اور کہا کہ شوگر انڈسٹری 10لاکھ ٹن سے زیادہ چینی برآمد کرنے کی پوزیشن میں ہو گی۔ اس میں سے 5لاکھ ٹن چینی حکومت محفوظ ذخائر کیلئے خرید سکے گی لیکن یہ خریداری جتنی جلدی اوپن ٹینڈر کے ذریعے کریگی اتنے ہی کم ریٹ پر شوگر انڈسٹری حکومت کو چینی مہیا کر دے گی۔