• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی معیار کی ٹیلی فلم ”روپوش“جمعہ کو ”جیو ٹی وی“ پر دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) سال نو کے آغاز پر ناظرین کی دلچسپی کیلئے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹیمنٹ“ کے بینر تلے ایک خوبصورت، رومینٹک اور میوزیکل ٹیلی فلم ”روپوش“ جمعہ 7/ جنوری کو رات 8 بجے پاکستان کے نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق 2022؁ء کے نئے سال کیلئے ”جیو ٹی وی“ نے اپنے ناظرین کیلئے ایک انتہائی خوبصورت، رومانوی اور موسیقی سے بھر پور اسپیشل ٹیلی فلم ”روپوش“ کے عنوان سے تیار کی ہے جو اِس وقت ناظرین کی بھر پور توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس ٹیلی فلم کو نوراں مخدوم نے اپنے قلم سے تراشہ ہے اور اس کی انتہائی دیدہ زیب منظر کشی علی فیضان کی ہدایتکاری نے کی ہے۔ دوسری طرف وجیہہ فاروقی کی شاعری اور صداکاری نے اپنی پروموشن کے فیز سے ہی تہلکہ مچاتے گیت ”روپوش“ کے ذریعے ناظرین کے دھڑکتے دِلوں کو مسحور کررکھا ہے۔ گیت کا ساحرانہ رِدھم ٹیم وجیہہ فاروقی کی کاوشوں کا مظہر ہے۔ بین الاقوامی معیار کی حسین اور دلکش ٹیلی فلم کے خالق پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں جو ناظرین کے ذوق کی تسکین کیلئے سال نو کے تحفے کی صورت میں اس ٹیلی فلم کو پیش کرنے جارہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید