سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعظم عمران خان سے اُن کے بچوں کو اُردو زبان سکھانے کا مطالبہ کردیا۔
حال ہی میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کے دوران زبان پھسل گئی تھی، اُنہوں نے ٹانگیں کو ’کانپیں‘ اور ’کانپ‘ کو ’ٹانگ‘ کہہ دیا تھا۔
بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ’آپ کا جوش وجذبہ اسلام آباد کو ہلا رہا ہے اور اسلام آباد کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔‘
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں بلاول بھٹو زرداری کی اُردو کا مذاق بنایا اور سابق صدر آصف زرداری سے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو اُردو سکھائیں۔
وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے ویڈیو کلپ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں کچھ صارفین نے وزیراعظم کا ساتھ دیا تو وہیں کئی صارفین نے اُلٹا عمران خان کو ہی آڑے ہاتھوں لے لیا۔
منی ماؤس نامی صارفین نے کہا کہ عمران خان صاحب! آپ کے بچے کونسا اُردو بول لیتے ہیں۔
صدف نامی صارف نے کہا کہ عمران خان! آپ بھی اپنے بچوں سے کہنا کہ اچھی اُردو بولیں۔
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اللّہ نہ کرے کہ بلاول ہمارا وزیراعظم بنے، میری سوچ کے کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
مرزا عدیلہ نامی صارف نے کہا کہ عمران خان نے دل خوش کردیا۔
ایک اور صارف نے کہا کہ اس بات پر ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔
ماریہ نامی صارف نے کہا کہ یار! عمران خان تو قصائی نکلا۔
احسن نامی صارف نے کہا کہ عمران خان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔