• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونم کپور کے سسر کے ساتھ 27 کروڑ کا فراڈ

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپو کے سسر کے ساتھ سائبر کرائم میں 27 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سونم کپور کے سسر کے ساتھ انتہائی عیار قسم کے سائبر کرائمنلز نے 27 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا ہے۔

فرید آباد پولیس نےکرمنلز کے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے 9 ملزمان کو دہلی، ممبئی، چنئی اور کرناٹک سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے انکشاف کیا کہ فرید آباد سے تعلق رکھنے والی فرم نے سونم کپور کے سسر کے ساتھ فراڈ کیا، جس کا مقصد اپنی فرم کے لیے مرکزی اور صوبائی حکومت سے ٹیکس چھوٹ کا حصول اور لیویز لائسنسوں کی چھوٹ کا غلط استعمال تھا۔

انکشاف کیا گیا کہ فراڈ میں ملوث ملزمان نے مسٹر آہوجا کے دستخط کے جعلی سرٹیفکیٹ بھی بنوائے۔

پولیس کے مطابق مسٹر آہوجا کی فرم نے گزشتہ سال جولائی میں شکایت درج کروائی تھی، جس کے بعد کیس پر خاموشی سے کام کیا گیا اور ملزمان پکڑے گئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید