اسکواش لیجنڈ اور سابق عالمی چیمپئنجہانگیرخان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسکواش کے سنہری دور کی واپسی کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں پرائیوٹ سیکٹر کی شمولیت نہایت خوش آئند ہے نوجوان کھلاڑیوں کوگراس روٹ لیول سے اسکواش کی جدید تربیت فراہم کرکے ہی عالمی معیار کے کھلاڑی تیار کئے جاسکتے ہیں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے کومبیکس اسپورٹس کے سی ای او عمر سعید اور سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر عدنان اسد کے ساتھ نیشنل کوچنگ سینٹر میں پی ایس ایف جہانگیرخان اسکواش کمپلیکس کے دورے کے موقع پر کیا کمپلیکس کے ڈائریکٹر جنرل کمانڈر (ر) مصطفی کمال، کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین آصف عظیم، کومبیکس اسپورٹس کے جنرل مینیجر زبیر ماچا اور ایڈمنسٹریٹر اسکواش کمپلیکس محمد عامر خان بھی تھے جہانگیر خان نے کہا کہکمپلیکس میں 4 اسکواش کورٹس تعمیر کئے گئے ہیں جن میں 2 کورٹس میں بیک وال گلاس لگائے گئے ہیں یہاں زیرتربیت تمام کھلاڑیوں کوکوالیفائڈ کوچز مفت ٹریننگ دیں گے۔
کو مبیکس اسپورٹس کے سی ای او عمر سعیدنے کہا کہکھلاڑیوں اور ٹرینرز کو کٹس اور ٹریک سوٹس کومبیکس اسپورٹس کیجانب سے مفت فراہم کئے جائیں گے، سندھ زرعی یونیورسٹی کے زیراہتمام اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے سندھ کے پانچ ڈویژنوں کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے لیے کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروعہو گیا ہے۔
جس کا افتتاح سندھ زرعی یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر جان محمد مری اور اے ایس پی ہیڈ کوارٹر انیل حیدر نے کیا، پہلے مرحلے میں ریسلنگ کے مقابلے ہوں گے، ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ عامر فاروقی نے کہاکہ کھیل اور کھلاڑیوں کی خدمت عبادت سمجھ کرکرتا ہوں ،کھیل کے میدان آباد ہو تو نوجوان مثبت سرگرمیوں کے طرف راغب ہونگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب کی مہمان خصوصی شہر قائد کی کھیلوں کی معروف شخصیت شاہدہ پروین کیانی تھیں۔
تقریب میں غلام محمد خان،مشیر قانون غلام عباس جمال ایڈوکیٹ،سابق رکن قومی اسمبلی فرحت خان، پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کراچی کے صدر مخدوم ریاض حسین،کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین گلفراز خان، سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت،سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر عابد حسین بروہی، قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ، سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم، عظمت اللہ خان اور دیگر بھی ر کت کی۔چوتھے سندھ کالج گیمز انٹر کالجیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں نیشنل کالج ایوننگ نے میدان مار لیا جبکہ ایس آر ای مجید نے دوسری اور عائشہ باوانی ایوننگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سینئر ڈائرکٹر اسپورٹس سید گوہر رضا،ڈائرکٹر اسپورٹس کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ طارق ابرار اور جناح کالج کے ڈائرکٹر اسپورٹس وسیم ماجد نے میڈلز تقسیم کئے۔
پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن کراچی کے صدر سید ممتاز علی شاہ نےزیبیسٹ یونیورسٹی کراچی کےاسپورٹس اولمپک ایونٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، دیگر مہمانوں میں سابق ٹیسٹ کرکٹر ورلڈ ریکارڈ ہولڈر جناب شعیب محمد ، شفیق کاظمی شامل تھے،28 ویں قومی جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپین شپ ان دنوں پشاور میں جاری ہے جس میں حصہ لینے والی سندھ کی ٹیموں میں رضاعباس ، حسن رجانی ، عماداحمد، مظہرحسین(انڈر18)، محمدعباس، ارحم بن فرخ، راحت حسین،امان حسن(انڈر15) شامل ہیں، فرخ کمال مینجر ہیں۔