• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لیاری گینگ وار سے منسلک سابق SHO سمیت 2 افراد قتل، ویڈیو سامنے آگئی


کراچی کے علاقے صدر میں لیاری گینگ وار سے منسلک برطرف پولیس افسر سمیت 2 افراد کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

سابق SHO کو قاتلوں نے کہاں نشانہ بنایا؟

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس ساؤتھ شرجیل کھرل کے مطابق لیاری کے سابق ایس ایچ او اور برطرف پولیس افسر چاند خان نیازی اپنے ساتھی عبدالرحمٰن بلوچ کے ساتھ عدالت میں پیشی کے بعد جا رہے تھے کہ صدر کے مصروف ترین علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ڈی آئی جی شرجیل کھرل کے مطابق اسی طرح کے واقعے میں کچھ عرصہ قبل ایک اور برطرف پولیس افسر جاوید بلوچ کو سولجر بازار میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

مقتول ارشد پپو قتل کیس کے گواہ تھے

انہوں نے بتایا کہ یہ سابق پولیس افسر لیاری گینگ وار سربراہ ارشد پپو کے قتل کیس میں گواہ تھے۔

شرجیل کھرل کے مطابق سابق اور موجودہ واردات میں طریقۂ واردات ایک ہی ہے، اس واقعے کے حوالے سے یہ دیکھا جائے گا کہ دونوں کا آپس میں کتنا تعلق ہے۔

مقتول کا تعلق عذیر بلوچ سے؟

انہوں نے بتایا کہ کراچی پولیس چیف کی جانب سے ایک ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے جس میں ایس آئی یو اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے افسران بھی موجود ہوں گے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چاند خان نیازی لیاری کے اس وقت کے ایس ایچ او تھے جب وہاں گینگ وار عروج پر تھا اور مبینہ طور پر ان کے کنکشن عذیر بلوچ اور دیگر گینگ وار کارندوں کے ساتھ ملے ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید