• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہرت کے بجائے اچھا کام کرنے پر زیادہ توجہ دینا چاہیے، بابی دیول

بالی ووڈ کی ایکشن فلموں کے معروف اداکار اور ماضی کے شہرت یافتہ ہیرو دھرمیندر کے بیٹے بوبی دیول کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے کیریئر کے دوران کافی عروج و زوال دیکھا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ شہرت آنی جانی چیز ہے لیکن اچھی اداکاری کرنے والوں کو ہمیشہ کام ملتا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بوبی دیول نے کہا کہ انہوں نے ایسا وقت بھی دیکھا کہ تین برس تک کوئی کام نہیں ملا، لیکن وہ زندگی میں پیش آنے والی ہر صورت حال کو اپنی تقدیر سمجھتے ہیں اور انھیں اسکا کوئی پچھتاوا نہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی بنتی ٹوٹتی جوڑیاں

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں اچھا کام ہی اداکار کو فلم انڈسٹری میں کیریئر کے حوالے سے عروج دیتا ہے، شہرت تو آنی جانی ہے۔ ایسا نہیں تھا کہ لوگ میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تھے، بلکہ انکا مجھ پر سے اعتماد ختم ہوگیا تھا، میرے خیال کے مطابق یہ ایک غلطی ہے۔

یاد رہے کہ بوبی دیول ان دنوں ڈیجیٹل پروجیکٹس میں کئی ویب سیریز میں کررہے ہیں، جن میں آشرم، کلاس آف 83 اور تازہ ترین ویب فلم لوو ہاسٹل شامل ہیں۔

53 سالہ بوبی دیول کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں اسٹار بننے کے بجائے اداکار بننے پر زیادہ فوکس کرنا چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید