• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجم ڈار کی 25 ملین ڈالر پیشکش کا نواز شریف سے کوئی تعلق نہیں تھا، موسوی

لندن ( مرتضیٰ علی شا ہ ) براڈ شیٹ کے سی ای او نے کہا ہے کہ انجم ڈار کا 25 ملین ڈالر کی پیشکش میں نواز شریف سے کوئی تعلق نہیں تھا۔براڈ شیٹ کے سی ای او کاوے موسوی نے کہا ہے کہ انہوں نے تحقیقات کی تو یہ ثابت ہوا کہ جرمن پاکستانی انجم ڈار نواز شریف کا بھتیجا نہیں تھا اور اسے 2012میں سابق وزیراعظم نے تحقیقات ختم کرنے کے لیے 25 ملین ڈالر کی رشوت کی پیشکش کے لیے نہیں بھیجا تھا۔ اگرچہ انہوں نے قبل ازیں یہ دعویٰ کیا تھاکہ وہ نواز شریف کے بھانجے ہیں اور ثبوت کے طور پر ان کی ایک ساتھ تصاویر بھی پیش کیں۔ اس ہفتے کے اوائل میں نواز شریف سے معافی مانگنے کے بعد، اس نمائندے کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کاویح موسوی نے مزید انکشاف کیا ہے کہ براڈ شیٹ کی تحقیقات میں اب یہ ثابت ہو گیا ہے کہ جس شخص نے نواز شریف کا بھانجا ہونے کا دعویٰ کیا تھا وہ مکمل جھوٹ تھااور اس کا نواز شریف کےساتھ کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ تاہم، اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ انجم ڈار نے کاویح موسوی سے ایک بار جرمنی میں اور دو بار لندن میں ملاقات کی تھی اور تقریباً 25 ملین ڈالر کمیشن کے عوض براڈ شیٹ کا قومی احتساب بیورو ( نیب) سےتقریباً 500 ملین امریکی ڈالر کے مکمل دعوے کا تصفیہ کرنے کی پیشکش کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید