کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر عطاء گل حمزہ زئی سے گزشتہ روز اے این پی لورالائی کے ضلعی صدر منظور خان کاکڑ نے ملاقات کی جس میں بلدیاتی انتخابات سمیت سیاسی ودیگرامورپرگفتگو کی گئی،اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے کہا کہ عام و بلدیاتی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی تمام یونین کونسلوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی ، اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما سردار اعظم خلجی، سیکرٹری اطلاعات ،ملک ایاز مو سیٰ خیل، چمازہ یونٹ کے صدر رحمت اللہ حمزہ زئی ، سجاد گل کاکڑ و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن میختر کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیںتحصیل میختر کو 1903 میں تحصیل کا درجہ دیا گیا ،جلد پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سرداراصغر خان اچکزئی سے سب ڈویژن میختر کے حوالے سے ملاقات کی جائے گی ۔ڈاکٹر عطا گل حمزہ زئی اور منظور خان کاکڑ نے کہا کہ سب ڈویژن میختر کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا ہے ،صوبائی اور وفاقی حکومت سب ڈویژن میختراور ڈسٹرکٹ لورالائی کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں کیونکہ خشک سالی سے ضلع لورالائی ہیں، انہوں نے کہا کہ لورا لائی ،سب ڈویژن میختر اور دیگر علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی کیونکہ عوام کی نظریں عوامی نیشنل پارٹی پر ہیں جو عوام کی نمائندہ جماعت ہے ،جلد قبائلی عمائدین اور سیاسی کارکن اے این پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ عید کےبعد سب ڈویژن میختر کا تفصیلی دورہ کیا جائے گا اور پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ۔