کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاک جاپان فرینڈ شپ سوسائٹی بلوچستان کوئٹہ نے جاپان قونصلیٹ کراچی کے تعاون سے کوئٹہ میں جاپانی کیلنڈروں کی نمائش کا اہتمام کیا جس کی افتتاحی تقریب 27مارچ کو شام چار بجے پاک جاپان کلچر سینٹر جناح ٹائون میں ہوگی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر بیوٹمز فارق احمد بازئی ہوں گے جبکہ سید ندیم شاہ اعزازی قونصل جنرل آف جاپان کوئٹہ اور سید فیروز شاہ صدرپاک جاپان فرینڈ شپ سوسوائٹی کوئٹہ بلوچستان بھی تقریب میں موجود ہوں گے۔نمائش میں مختلف موضوعات کے کیلنڈر نمائش میں رکھے جائیں گے جن میں جاپانی ثقافت، تاریخ، تفریحی و تاریخی مقامات، سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور جاپان کلچر کے ہر شعبہ سے کیلنڈر نمائش میں رکھے جائیں گے نمائش تین روز صبح گیارہ سے شام چار بجے تک جاری رہے گی۔