• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعمیرات میں کون سے پولیمر استعمال ہوتے ہیں؟

ایک انجینئرنگ تعمیراتی مواد کے طور پر، پولیمر تیزی سے ضرورت بن گئے ہیں۔ بناوٹ میں آسانی اور کم لاگت میں تیار ہوجانے کی صلاحیت کے باعث پولیمر کا استعمال اور خصوصیات بہت وسیع ہیں۔ پولیمر کو مالیکیولز کی ایک لمبی زنجیر کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے، جو مسلسل دہرائے جاتے ہیں۔ پولیمر کی عام مثالوں میں ربڑ، پلاسٹک، تھرمو پلاسٹک ایلاسٹومر، چپکنے والے، سیلنٹ، پینٹ اور فوم شامل ہیں۔ 

پولیمر کو ان کی اعلیٰ کیمیائی اور جسمانی خصوصیات کی وجہ سے تعمیراتی صنعت میں دیوار کی موصلیت، تار اور کیبل، نکاسی اور پانی کی فراہمی کے پائپوں کی موصلیت کی تہوں میں وسیع پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے۔ ذیل میں پولیمر کی اقسام اور تعمیرات میں ان کے استعمال پر روشنی ڈالی جارہی ہے۔

ای پوکسی ریسنز

ای پوکسی ریسنز (Epoxy Resins) ایک بہت عام اور مقبول قسم کا پولیمر ہے، جس میں تعمیراتی استعمال کی ایک وسیع رینج ہے۔ اسے استحکام اور اعلیٰ کارکردگی کے حوالے سے اچھی طرح جانا جاتا ہے۔ یہ مضبوط پلاسٹک، کوٹنگز، چپکنے والی اشیا اور کمپوزٹ مٹیریل جیسے کہ کاربن فائبر اور فائبر گلاس کے لیے بنیادی بلاکس ہیں، جو سخت حالات میں بھی جڑے رہتے ہیں۔ 

ای پوکسی ریسنز متعدد مطلوبہ کیمیائی اور جسمانی خصوصیات پیش کرتے ہیں جیسے کہ گرمی اور زنگ کے خلاف مزاحمت، زائد برقی موصلیت، ہائی کمپریشن ٹینسائل اور موڑنے کی طاقت، مختلف قسم کے ذیلی ذخیروں سے چپکنا اور کیمیکلز کے خلاف مزاحمت، خاص طور پر الکلائن ماحول میں۔ ای پوکسی ریسنز پتھر، شیشے، دھات، کنکریٹ، اکثر پلاسٹک اور لکڑی سے منسلک ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں ناقابل یقین حد تک ورسٹائل اور قابل موافق تعمیراتی مواد بنتا ہے۔ تعمیرات میں، ای پوکسی کو عام طور پر چھتوں، فرش، دیواروں، اور لیمینیٹڈ لکڑی میں استعمال کیا جاتا ہے۔ پینٹنگ اور کوٹنگ میں، یہ عام طور پر ہیوی ڈیوٹی حفاظتی کوٹنگز، آؤٹ ڈور کوٹنگز، سیلرز اور پرائمر میں استعمال ہوتا ہے۔

ایتھائل وینائل ایسیٹیٹ

ایتھائل وینائل ایسیٹیٹ کو عام طور پر EVA کہا جاتا ہے، جو وینائل ایسیٹیٹ اور ایتھیلین کا ’کوپولیمر‘) (Copolymer ہے۔ EVA ایک تھرموپلاسٹک ہے جو بیک وقت لچکدار اور سخت ہے اور اس میں بہترین صفائی اور چمک بھی موجود ہوتی ہے۔ EVA میں متعدد اہم خصوصیات ہیں، جیسے بہت سے غیر پورس اور قطبی سبسٹریٹس کے ساتھ بہترین انداز میں چپکنا۔ تعمیراتی عمل میں EVA کے وسیع پیمانے پر استعمال ہیں جیسے کہ شمسی پینلز کی انکیپسولیشن۔ اس کے علاوہ مختلف پلاسٹک کی چادریں، دھات کی سطحیں اور کوٹڈ پیپر کو چپکانے کے لیے EVA ایملشن استعمال کیا جاتا ہے۔

پولی ایتھیلین

کرہ ارض پر سب سے زیادہ تیار اور استعمال کیے جانے والے پلاسٹک میں سے ایک پولی ایتھیلین (PE)ہے، جس کی دنیا بھر میں سالانہ پیداوار ایک کروڑ ہے۔ PE ایک ورسٹائل مصنوعی ریسن ہے، جو ایتھیلین کی پولیمرسازی سے بنتا ہے۔ یہ متغیر کرسٹل لائن اسٹرکچر کے ساتھ ایک پائیدار اور ہلکا پھلکا تھرمو پلاسٹک ہے۔ PE کی تھرمو پلاسٹک کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے، یعنی اس مواد کو نمایاں طور پر انحطاط کے بغیر گرم، ٹھنڈا اور دوبارہ گرم کیا جا سکتا ہے۔ یہ صلاحیت اسے تھرموسیٹ پلاسٹک (جسے صرف ایک بار گرم کیا جا سکتا ہے)کے برعکس آسانی سے ڈھالنے اور ری سائیکل کرنے کے قابل بناتی ہے۔

تعمیرات میں پولیمر کو بخارات روکنے، فرش، کھڑکی، فلموں اور کاؤنٹر ٹاپ کی حفاظت، اور یہاں تک کہ چھت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ پولی ایتھیلین شیٹس کو کمروں کو بند کرنے، عمارت کے اجزاء کو ڈھانپنے، فوم کے انڈرلے، کوٹنگز اور لوگوں کو سیسے کے زہر سے بچانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پولی کاربونیٹ

پولی کاربونیٹ سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے تعمیراتی انجینئرنگ پلاسٹک میں سے ایک ہے۔ بین الاقوامی سطح پر پولی کاربونیٹ کی مانگ 15لاکھ ٹن سے زائد ہے۔ پولی کاربونیٹ شفاف، سخت، پائیدار، بےلچک اور مضبوط تھرمو پلاسٹک ہوتا ہے۔ یہ140ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت تک سختی کو برداشت اور برقرار رکھ سکتا ہے جبکہ منفی 20ڈگری سینٹی گریڈ تک مضبوطی قائم رہتی ہے، خاص درجات میں درجہ حرارت اور بھی کم ہوسکتا ہے۔ یہ مواد اعلیٰ جہتی استحکام اور بہترین میکینکل خصوصیات کو ظاہر کرتا ہے۔ مزید برآں، یہ 135ڈگری سینٹی گریڈ تک حرارتی طور پر مزاحم ہے اور اس کی دھیمے برنر مواد کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے۔ 

تاہم، کچھ نقصانات یہ ہیں کہ کیمیکل اور اسکریچ کے خلاف مزاحمت محدود ہے۔ ساتھ ہی اس کے لمبے عرصے تک الٹراوائلٹ روشنی کے سامنے رہنے پر پیلے ہونے کا امکان ہے۔ ان خامیوں اور رکاوٹوں کو مشترکہ اخراج کے ذریعے پیداواری عمل کے دوران مواد میں مختلف اضافی اشیا کے اضافے سے دور کیا جا سکتا ہے۔

پولی کاربونیٹ ایک اعلیٰ کارکردگی والا تھرمو پلاسٹک ہے جو عام طور پر عمارت اور تعمیراتی اشیا میں استعمال ہوتا ہے، جس میں اسکائی لائٹس اور کھڑکیوں سے لے کر چھت کے گنبدوں اور دیوار کے پینلز تک، ایل ای ڈی لائٹنگ کے بیرونی عناصر شامل ہیں۔

پولیمر کا مستقبل

تعمیراتی شعبہ، پولیمر کی وسیع رینج کو استعمال کرنے والا دوسرا سب سے بڑا شعبہ ہے۔ انجینئرنگ ایپلی کیشنز کے لیے مواد کا انتخاب عام طور پر ماحولیاتی حالات اور میکینکل تناؤ کو برداشت کرنے کی صلاحیت پر مبنی ہوتا ہے، حالانکہ ناگزیر حالات میں اس کے ناکام ہونے کی توقع کی جاتی ہے۔ لہٰذا، ایسے پولیمر پروڈکٹ تیار کرنے میں دلچسپی ظاہر کی جاتی ہے جس میں سیلف ہیلنگ خصوصیات ہوں اور وہ ہمارے قدرتی ماحول سے مزید متاثر ہوں۔

اس کے علاوہ، ایک اسمارٹ یا ری ایکٹو پولیمر تیار کیا جا سکتا ہے، جس میں ماحول کے ردعمل میں تبدیلی کی صلاحیت ہو۔ مثال کے طور پر، باہر کے درجہ حرارت، کیمیائی ایجنٹ، یا روشنی میں تبدیلی کے جواب میں۔ ممکنہ طور پر، پولیمر کو روایتی تعمیراتی مواد جیسے مارٹر اور کنکریٹ کے لیے فنکشنل ایڈیٹو کے طور پر بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

تعمیرات سے مزید