نان ننگ (شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خود اختیار علاقے میں پیر کو گر کر تباہ ہونے والے چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کے طیارے کا دوسرا بلیک باکس اتوار کو برآمد کر لیا گیا ہے۔ حادثے کے قومی ہنگامی رسپانس ہیڈ کوارٹر کے مطابق بوئنگ 737 طیارہ چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے دارالحکومت کن منگ سے گوانگ ڈونگ صوبہ کے دارالحکومت گوانگ ژو کے لیے روانہ ہوا تھا، یہ دوپہر 2 بج کر 38منٹ کے قریب گوانگشی کی تنگ شیان کانٹی کے ایک پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ ہیڈکوارٹر کے مطابق طیارے میں سوار تمام 132افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ طیارے کا پہلا بلیک باکس کاک پٹ وائس ریکارڈر بدھ کو برآمد کیا گیا تھا۔ پہلے بلیک باکس کا ڈیٹا ڈان لوڈ نگ اور تجزیہ کا کام جاری ہے۔