بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی 30سے 31مارچ تک افغانستان کے ہمسائیہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس کی میزبانی کریں گے۔پاکستان، ایران، روس، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ یا نمائندے اجلاس میں شرکت کرینگے ، وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن کے مطابق پاکستان، ایران،روس، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ یا نمائندے آنہوئی صوبے کے شہر تونشی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ترجمان نے پیر کو بتایا کہ چینی وزیر خارجہ بعد ازاں "افغانستان کے ہمسایہ ممالک پلس افغانستان" وزرائے خارجہ مذاکرات کی صدارت کریں گے۔ افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کو مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔