وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور تجارت رزاق داؤد کا کہنا ہے کہ چین یکم اپریل سے خنجراب باڈر کھول رہا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رزاق داؤد نے کہا کہ اس اقدام سے چین کیساتھ تجارتی معاہدہ دوئم سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی، سرحد کے دونوں اطراف مقامی تجارت کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔
انہوںنے کہا کہ بارڈرکھلنے سے شمالی علاقوں کے پھلوں اورسبزیوں کے برآمد کنندگان کوفائدہ ہوگا۔
رزاق داؤد کا یہ بھی کہنا تھا کہ برآمد کنندگان اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی برآمدات بڑھائیں۔