• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان ، سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے مکین میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

جنوبی وزیرستان کےعلاقہ مکین میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو فوجی جوان شہید ہوئے جبکہ چار دہشت گرد مارے گئے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کیپٹن اور لانس نائیک کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ شہداء کےاہل خانہ کےغم میں برابر کے شریک ہیں، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہے۔

قومی خبریں سے مزید