• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اور چین کی جانب سے جمہوری ورلڈ آرڈر کا تصور پیش

ماسکو (اے ایف پی/جنگ نیوز )روس کے وزیر خارجہ نے یوکرین پر حملے کے بعد اہم اتحادی چین کا پہلا دورہ کیا، جس میں بیجنگ اور ماسکو نے ایک نئے عالمی نظام کے تصور کو پیش کیا۔سرگئی لاوروف بدھ کی صبح افغانستان کے مستقبل سے متعلق متعدد ملاقاتوں کے لیے چین کے مشرقی شہر ہوانگشن پہنچے۔ یوکرین پر حملے کے بعد روسی وزیرخارجہ کا یہ اپنے اہم اتحادی چین کا پہلا دورہ ہے۔بیجنگ نے اس حملے کی مذمت کرنے سے انکار کیا اور تیزی سے تنہا ہوتے ہوئے روس کو ایک طرح کا سفارتی کور فراہم کیا ہے۔بدھ کو سرگئی لاوروف نے ایک نئے عالمی نظام کی تصویر پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بین الاقوامی تعلقات کی تاریخ میں انتہائی سنگین مرحلے سے گزر رہی ہے۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ملاقات سے قبل روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں سرگئی لاوروف نے کہاکہ ہم اپنے ہمدردوں اور آپ کے ساتھ مل کر ایک ملٹی پولر، انصاف پر مبنی جمہوری عالمی نظام کی طرف بڑھیں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید