وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پہلی پوسٹ شیئر کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر موجود وزیراعظم عمران خان کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اُن کی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے۔
فیس بُک پر شیئر کردہ تصویر میں وزیراعظم عمران خان ہنس رہے ہیں جبکہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں کچھ نہیں لکھا گیا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دے دیا۔