• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرح خان کے بیگ اور جوتوں کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ خان کی دوست فرح خان کے مہنگے اور لگژری بیگ اور جوتوں کی قیمتوں کے سوشل میڈیا پر خوب تذکرے ہیں۔

ٹوئٹر پر فہد مروت نامی ایک صارف نے فرح خان کی زرد لباس میں تصویر شیئر کی جس میں انہیں ایک جہاز میں سوار دیکھا جاسکتا ہے۔

صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فرح خان کی سیٹ کے ساتھ رکھے جامنی بیگ کی قیمت 90  ہزار ڈالرز ہے۔

اس ٹوئٹ کے سامنے آنے کی دیر تھی کہ بس صارفین نے بیگ کی خصوصیات پر روشنی ڈالنا شروع کی، بات جو بیگ سے شروع ہوئی تھی پھر وہ زرد برانڈڈ جوتوں تک بھی جا پہنچی۔

پہلے فرح خان کے بیگ کی بات کرلیتے ہیں جو ’ہرمس‘ برانڈ کا ہے، یہ برانڈ فرانس میں بیگ تیار کرتا ہے جو عموماً اپنے بیگوں میں شتر مرغ اور مگر مچھ کا چمڑہ استعمال کرنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

ویب سائٹ پر اس بیگ کی قیمت 82 ہزار پانچ سو ڈالر درج ہے۔

کہا جارہا ہے کہ یہ ایک برکن بیگ ہے جو صرف 20 یا 30  بیگ مجموعی طور پر بنائے جاتے ہیں، کچھ میں مگرمچھ کی کھال بھی استعمال کی جاتی ہے۔ برکنز ایک نایاب بیگ ہے اور لگژری برانڈڈ چیزیں استعمال کرنے والوں کی پہلی پسند ہیں۔

بیگ پر تبصرے کرنے والوں کی توجہ ایک صارف نے فوراً ہی فرح خان کے جوتوں کی جانب موڑ دی، جو تقریباً ایک لاکھ روپے کے ہیں۔

فرح خان کے پیلے جوتے بھی اسی برانڈ کے ہیں، جن کی قیمت 875 امریکی ڈالر ہے۔

875 امریکی ڈالر کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو یہ رقم 1لاکھ 62 ہزار 762 روپے بنتی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید