• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی‘ ڈیرہ مراد جمالی اور کوئٹہ میں فوڈاتھارٹی کا30مراکز کو جرمانہ

کوئٹہ(خ ن)ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازئی نے کہا ہے کہ عوام تک معیاری و صحت بخش خوراک کی فراہمی بی ایف اے کا مشن ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی مسلسل مصروف عمل ہے۔ رمضان المبارک کے دوران خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو تواتر سے کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ جاری رکھیں گی ، انہوں نے اس سلسلے میں عوام سے بھی اپیل کی کہ اگر وہ اپنے اردگرد کھانے پینے کی اشیاء میں کسی بھی قسم کی ملاوٹ پائیں یا مضر صحت خوراک کی فروخت دیکھیں تو فوراً بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دیں ۔گزشتہ روز ضلع لورالائی ، ڈیرہ مراد جمالی اور کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں بی ایف اے کی آپریشن ٹیموں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی سمیت مختلف وجوہات پر 30 مراکز پر جرمانے عائدکئے ،کارروائیوں کے دوران مراکز سے برآمد ہونے والی ممنوعہ و زائد المیعاداشیاء اور استعمال شدہ خراب کوکنگ آئل وغیرہ کو ضبط کرکے موقع پر تلف کر دیا گیا جبکہ معمولی نقائص پر متعدد مراکز کو اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے۔ لورالائی میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی زونل ٹیم نے 16، ڈیرہ مرادجمالی میں 4 جبکہ کوئٹہ میں ہیڈ کوارٹر و موبائل لیبارٹری ٹیموں کی جانب سے 10 متفرق کھانے پینے کے مراکز کو جرمانہ کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید