• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہر صورت آج ہوگی، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہر صورت آج ہوگی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ حکام کا کہنا ہے کہ خط کے معاملے پر ایوان میں بحث نہیں کی جاسکتی، اسپیکر قومی اسمبلی کوئی اور ایجنڈا نہیں لے سکتے۔

حکام کے مطابق آج ووٹنگ نہ کرانے پر اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کے موقع پر آج ریڈ زون سیل رہے گا۔

 پولیس کے مطابق صرف مارگلہ روڈ کا راستہ کھلا رکھا جائےگا ۔ریڈ زون کے اطراف احتجاج یا جشن کے لیے جمع نہیں ہونے دیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے انٹری پوائنٹ پر سخت چیکنگ ہوگی۔ اسلام آباد، پنجاب پولیس اور رینجرز کی نفری ریڈ زون میں تعینات ہوگی۔

واضح رہے کہ جمعرات کوسپریم کورٹ نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی کو بحال کرتے ہوئے ہفتے کی صبح دس بجے اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ اسپیکر فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں، قومی اسمبلی کا اجلاس ہرصورت 9 اپریل صبح 10:30 بجے سے پہلے بلایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید