بھارتی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2018ء سے بطور گرل فرینڈ، بوائے فرینڈ ایک ساتھ رہنے والی جوڑی، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رواں ماہ کے وسط میں شادی کے رشتے میں بندھ جائیں گے۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی طرح شادی کی خبروں کو میڈیا کی نظروں سے دور نہیں رکھ سکے ہیں، بھارتی میڈیا جہاں اس جوڑی کی شادی کی پل پل کی خبر نشر کر رہا ہے وہیں اِن کے ہنی مون کی تفصیلات بھی سامنے لے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپنی شادی کے بعد ہنی مون کے لیے ساؤتھ افریقا چلے جائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جوڑی کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ’رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے جنوبی افریقا میں ہنی مون منانے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے قریبی ذرائع کے مطابق رواں نئے سال کے آغاز کا بیرون ملک جشن منانے کے بعد اس جوڑی نے فیصلہ کیا تھا کہ یہ جوڑا دوبارہ افریقا میں ہنی مون منانے کے لیے آئے گا۔