• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینیفر لوپیز اور بین ایفلک نے 20 سال بعد دوبارہ منگنی کرلی

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی شوبز میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین ایفلک نے دو دہائیاں بعد دوبارہ منگنی کرلی۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جینیفر لوپیز اور بین ایفلک نے کئی ماہ تک تعلقات میں رہنے کے بعد تقریبا 20 سال بعد دوبارہ منگنی کرلی۔ رپورٹ میں جینیفر لوپیز کی بہن کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کی گئی کہ دونوں نے منگنی کرکے اپنے تعلقات کو رشتے میں تبدیل کیا۔رپورٹ کے مطابق دونوں کی منگنی کی تصدیق جینیفر لوپیز کی جانب سے اپنے مداحوں کو جاری کیے گئے نیوز لیٹر میں بھی کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا کہ جینیفر لوپیز کی جانب سے مداحوں کو بھیجے گئے نیوز لیٹر میں انہوں نے اپنی منگنی کی تصدیق کی، تاہم دونوں نے سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی۔دونوں کے درمیان دو دہائیوں بعد گزشتہ برس جون میں قربتیں بڑھنے کی خبریں اس وقت آئی تھیں جب کہ جینیفر لوپیز نے چوتھی شادی سے قبل مارچ 2021 میں سابق بیس بال کھلاڑی و کاروباری شخص روڈرگیوز سے منگنی ختم کرلی تھی۔دونوں نے نے دو دہائیاں قبل بھی منگنی کی تھی مگر شادی سے قبل انہوں نے اپنا رشتہ ختم کرلیا تھا۔دونوں کے درمیان ابتدائی طور پر 2001 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں نے منگنی بھی کی تھی مگر ان کے درمیان 2003 کے اختتام پر علیحدگی ہوگئی تھی۔جینیفر لوپیز کی پہلے تین جب کہ بین ایفلک کی ایک شادی طلاق پر ختم ہوچکی ہے، اب اگر دونوں نے شادی کرلی تو یہ اداکارہ کی چوتھی اور اداکار کی دوسری شادی ہوگی۔یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ دونوں کب تک شادی کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں 2022 کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

دل لگی سے مزید