• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا جوہری مذاکرات کیلئے نئی شرائط عائد کر رہا ہے، ایران

تہران (اے پی پی)ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات میں نئی شرائط عائد کر رہا ہے۔عالمی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ پابندیاں ہٹانے کے معاملے پر امریکہ مذاکرات سے ہٹ کر نئی شرائط تجویز اور عائد کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ضرورت سے زیادہ مطالبات کیے گئے ہیں جو متن کے کچھ حصوں سے متصادم ہیں،امریکا کی جانب سے براہ راست مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا جاتا رہا ہے لیکن ہم نے امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں دیکھاانہوں نے کہا کہ ہم صرف وقار اور ایک پائیدار معاہدے کے ساتھ پابندیاں ہٹانے کے خواہاں ہیں، ایران ان حدود پر ڈٹا ہوا ہے اور ڈٹا رہے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید