• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ایران پر قیدیوں کو جان بوجھ کر صحت کی سہولتیں فراہم نہ کرنے کا الزام

نیویارک (اے ایف پی /جنگ نیوز )انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کو جان بوجھ کر طبی امداد نہیں فراہم کی گئی جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔اے ایف پی کے مطابق منگل کو ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں سال 2010 سے اب تک ایرانی جیلوں میں بند ان 96 قیدیوں کا ذکر کیا ہے جو علاج معالجے کی عدم فراہمی کے باعث چل بسے۔ان افراد میں ایرانی شاعر اور فلم ساز بکتاش آبتین بھی شامل ہیں جو کورونا کا شکار ہونے کے بعد 8 جنوری کو ہلاک ہوئے۔ ان کے علاوہ 82 سالہ ایرانی نژاد آسٹریلوی شہری شکراللہ جبلی کو بھی متعدد طبی مسائل کا سامنا تھا جس کے بعد مارچ میں ان کی موت واقع ہو گئی تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید