• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور امریکا کے پاکستان مخالف دعوے بدنیتی پر مبنی، دفتر خارجہ

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) پاکستان نے 11 اپریل کو امریکا، بھارت وزارتی مذاکرات کے بعد جاری کردہ بیان میں غیر ضروری حوالہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بیان میں پاکستان کے خلاف کیے گئے دعوے بدنیتی پر مبنی ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

2دہائیوں سے دہشت گردی کیخلا ف جنگ میں پاکستان عالمی برادری کا فعال ،متحرک اور قابل اعتماد شراکت دار رہا ہے،ہماری قربانیوں کا امریکا سمیت عالمی برادری اعتراف بھی کرتی ہے،

بھارت کشمیریوں کیخلاف ہمیشہ مظالم کا مرتکب ہوا،ترجمان دفتر خارجہ نے امریکا بھارت مشترکہ اعلامیہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں عالمی برادری کا ایک بڑا، فعال اور قابل اعتماد شراکت دار رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے امریکا بھارت مشترکہ بیان میں پاکستان کے حوالے سے غیر ضروری حوالہ کو مسترد کرنے سے متعلق امریکی فریق کو سفارتی ذرائع سے آگاہ کر دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید