• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج بونداباندی متوقع، مطلع ابرآلود، موسم مرطوب رہے گا

کراچی (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے خوش خبری سنائی ہے کہ کراچی میں آج یوم عاشور پروقفے وقفے سے بوندا باندی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں مطلع ابرآلود اور موسم مرطوب رہے گا، شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہو چکی ہیں تاہم کم رفتار سے چل رہی ہیں، جنوب مغرب سے 8کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، اور موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش ہوئی ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیش تر علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے، جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید