اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہم پوری دنیا کے ساتھ مل کر دیہی آبادی کی ترقی کا عالمی دن منا رہے ہیں ۔ آج کے دن ہم ملکی ترقی میں اپنی دیہی آبادی کی شراکت کو تسلیم کرتے ہیں اور دیہی علاقوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے یہ بات گزشتہ روزدیہی آبادی کی ترقی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی تقریباً دو تہائی آبادی دیہات میں رہتی ہے جو کہ کھیتی باڑی سے منسلک ہے۔ دیہات میں رہنے والے افراد ابھی تک تعاون اور رواداری کی ہماری صدیوں پرانی روایات کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انہی کھیتوں، باغات اور چھوٹے شہروں اور دیہات میں ہی پاکستان کی روح حقیقی معنوں میں پروان چڑھ رہی ہے۔ ہماری حکومت دیہی ترقی کو قومی ترقی کے کلیدی ستون کے طور پر ترجیح دے رہی ہے۔ پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق، ہم زراعت، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، انفراسٹرکچر، ہنر کی تربیت، اور ماحولیاتی پائیداری کے اہداف، سرمایہ کاری کے ذریعے دیہی معاش کو تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ دیہی سڑکوں کے نیٹ ورک کو وسعت دینے اور پانی اور صفائی کی رسائی کو بہتر بنانے، خواتین کو بااختیار بنانے اور موسمیاتی اسمارٹ فارمنگ کے طریقوں کو فروغ دینے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ k امین الحق کی نو محرم کے جلوس میں شرکت کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماسید امین الحق نے 9 محرم الحرام کے اورنگی ٹاؤن سے نکلنے والے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی۔جلوس میں شرکت کرنیوالوں میں قائد حزبِ اختلاف برائے سندھ اسمبلی علی خورشیدی، ممبر صوبائی اسمبلی اعجازالحق، سی او سی کے ذمہ داران، ٹاؤن انچارج و اراکین کمیٹی شامل تھے۔جلوس کی گزرگاہوں پر ایم کیو ایم کی جانب سے لگائے گئیں سبیلیں اور طبی امدادی کیمپوں پر ایم کیو ایم سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق اور قائد حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے زائرین کو شربت پلایا اور طبی امدادی کیمپوں میں جا کر عزاداروں کی خیریت دریافت کی اور رضاکاروں کو ہدایت کی کہ عزاداروں کا خاص خیال رکھا جائے۔اس موقع پر سید امین الحق نے کہا کہ محرم الحرام باطل کی بیعت سے انکاری اور حق پر ڈٹ جانے کا نام ہے۔