ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب اور کویت نے ایران کے اعتراض کے باوجود ایک متنازع گیس فیلڈ کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تہران پر مسئلہ کے حل کے لئے مذاکرات پر زور دیا گیا ہے۔ خلیجی اتحادی ممالک سعودی عرب اور کویت سمجھوتے کا احترام کریں گے جبکہ ایران نے معاہدے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ تنازع 1960ء کی دہائی سے چلا آرہا ہے۔